کاروبار
01 مارچ ، 2017

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں استحکام

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں استحکام

انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید104.83 روپے اورقیمت فروخت 104.88روپے پر برقرار رہی ۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 107 روپے اورقیمت فروخت 107.20روپے پرمستحکم دیکھی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں یوروکی قدرمیں 25پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

اس سے یوروکی قیمت خرید 113روپے سے بڑھ کر113.25روپے اورقیمت فروخت 114.50 روپے سے بڑھ کر 114.75 روپے پرجاپہنچی اسی طرح 25 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 132.50روپے سے بڑھ کر 132.75روپے اورقیمت فروخت 134 روپے سے بڑھ کر 134.25روپے پر پہنچ گئی ۔

 

مزید خبریں :