صحت و سائنس
01 مارچ ، 2017

ٹنڈوالہ یار: 4من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد

ٹنڈوالہ یار: 4من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد

ٹنڈوالہ یار میں محکمہ خوراک نے مرغی فروش کے گودام پر چھاپا مار کر چار من سے زائد مضرصحت گوشت برآمد کرلیا ۔

ٹنڈوالہ یار میں محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کے مطابق شہریوں کی جانب سے مضرصحت گوشت فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

مرغی فروش کے گودام پر چھاپہ مارا گیا تو فریزر سے چار من سے زائد مضرصحت گوشت برآمد ہوا جسے تلف کردیاگیا ۔ کارروائی سے پہلے دکاندار فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروںکے مطابق مضرصحت گوشت بریانی فروش اور شادی بیاہ کی تقریبات کے کھانے بنانے والے استعمال کرتےتھے۔

 

مزید خبریں :