دنیا
01 مارچ ، 2017

امریکا کو شدت پسندوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، ٹرمپ

امریکا کو شدت پسندوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، ٹرمپ

 


امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکاکو شدت پسندوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکاہرقسم کی برائی اورنفرت انگیزی کی مذمت کرتاہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا اتحاد اور طاقت کاپیغام دیناچاہتا ہے۔

واشنگٹن میں صدرٹرمپ نے کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کیا۔ انہوں نےامریکی یہودی مراکزکو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ بنائیں گے ، اسےشدت پسندوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔اسے شدت پسندی سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہےہیں، اپنی جنوبی سرحد پر دیوار بنائیں گے ۔ نائن الیون کے بعد امریکا میں جتنے حملے ہوئے باہر سے آئے دہشت گردوں نے کئے۔کینیڈا ور آسٹریلیاکی طرح قابلیت کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم بنائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ شکاگو،بالٹی مور اور ڈیٹرائٹ شہر کو نظراندازکیاگیا۔ اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں ،ایرانی ایٹمی پروگرام کی مذمت کرتے ہیں۔ جن ملکوں میں جانچ پڑتال کا نظام کمزور ہےان کے شہریوں کو اندھا دھند امریکا داخلے کی اجا زت نہیں دے سکتے ۔ نیٹو کی حمایت کرتے ہیں مگر انھیں مالیاتی ذمے داریاں نبھانا ہو ں گی ۔

صدر ٹرمپ نے ’اوباماکیئر‘ کو ناکام قرار دیتے ہوئے اسےمنسوخ کرنے اور اس کا متبادل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں روزگار کے نئے مواقعے پیداکیےجائیں گے۔ ادویات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کرنا چاہتے ہیں۔صاف پانی اور صاف ہوا کا فروغ اوربچوں کی نگہداشت،قابل رسائی،سستی اور نئے والدین کی مدد کے لئے بھی کام کرنا چاہتا ہوں۔

 

 

 

 

مزید خبریں :