انٹرٹینمنٹ
01 مارچ ، 2017

مہیش بھٹ کا پاکستانی گلوکاروں سے ایک بار پھر رابطہ

مہیش بھٹ کا پاکستانی گلوکاروں سے ایک بار پھر رابطہ

 


بھارتی انتہا پسندوں کی تمام تر زور زبردستی کے باوجود بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے ایک بار پھر پاکستانی فن کاروں سے رابطہ کرلیا ۔مہیش بھٹ کے حالیہ پروجیکٹ میں علی ظفر اور شفقت امانت علی گلوکاری کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے دونوں ممالک کے درمیان امن سے متعلق اسٹیج ڈرامے’ملنے دو‘ کے لیے پاکستانی گلوکاروں علی ظفر اور شفقت امانت علی سے رابطہ کیا ہے۔

ان کے پروجیکٹ میں علی ظفر نے گلوکاری کے لیے حامی بھر لی ہے جبکہ شفقت امانت علی نے بلامعاوضہ گانے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

ڈرامہ’ملنے دو‘ 8جون کو دہلی او23 جون کو ممبئی میں اسٹیج کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :