صحت و سائنس
01 مارچ ، 2017

وزیراعلیٰ سندھ نے اربن اسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے اربن اسپتال کا افتتاح کردیا

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے آسو گوٹھ میں 36 بستروں پر مشتمل اربن اسپتال کا افتتاح کردیا۔

اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 20 سال پہلے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اس کا افتتاح کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کیلئے فنڈز کا مسئلہ نہیں ہوگا جلد تمام مسائل حل کیے جائیں گے، 36 بستروں پر مشتمل اربن اسپتال 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ صوبے میں اور بھی منصوبے ہیں جنہیں مکمل کیا جائے گا،ملیر کو پانی فراہم کرنے کےلیے واٹر بورڈ ڈویژن قائم کردیا ہے۔

مزید خبریں :