پاکستان
01 مارچ ، 2017

 انتہاپسندی،دہشتگردی خطے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، ترک صدر

  انتہاپسندی،دہشتگردی خطے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی خطے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، خطے کے ممالک کے درمیان سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے علاقائی ترقی کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں،خطے کی ترقی کے لیے علاقائی روابط بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کی سیاسی ہم آہنگی بہت ضروری ہے، مسائل کے حل کے لیے ای سی او سمیت دیگر فورم استعمال کیے جاسکتے ہیں، رکن ملکوں کو ترقی کے لیے توانائی کے منصوبوں پر توجہ دینا ہوگی۔

سربراہ اجلاس سے تاجکستان، ترکمانستان، آذر بائیجان کے صدور، قازقستان اور کرغزستان کے وزرائے اعظم اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے بھی خطاب کیا۔

 

مزید خبریں :