خصوصی رپورٹس
01 مارچ ، 2017

اسلام دنیا میں تیزی سےپھیلنے والا مذہب ہے،امریکی تحقیق

اسلام دنیا میں تیزی سےپھیلنے والا مذہب ہے،امریکی تحقیق

امریکی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسلام دنیا میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے،جو 2050ء میں عیسائیت کی جگہ لے کر دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا ۔

پیور یسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق اگلے 33برسوں میں یعنی 2050تک مسلمان یورپی آبادی کا10فیصد، امریکی آبادی کا ڈھائی فی صد ہوجائیں گے، 31 کروڑ مسلمانوں کی تعداد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر پر ہوگا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق2010ءمیںمسلمانوںکی تعدادایک ارب60کروڑ،مسیحیوںکی تعداد2ارب 20کروڑتھی ۔

رپورٹ کے مطابق2050ءتک مسلمان یورپی آبادی کا10فیصدہوجائیں گے،اس دوران امریکامیں مسلمانوں کی تعدادایک فیصدسےبڑھ کرڈھائی فیصدہوجائےگی۔

مسلمانوں کی تعدادکےلحاظ سےبھارت2050میں پہلےنمبرپرہوگا،وہاں مسلم آبادی 31 کروڑ یعنی کل ملکی آبادی کا 18 فیصد ہو جائےگی۔

 

مزید خبریں :