پاکستان
01 مارچ ، 2017

کوہاٹ :پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی

کوہاٹ :پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی

کوہاٹ ٹنل کے قریب سے پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے ،اسلحہ وین کے خفیہ خانوں میں چھپا کر افغانستان بھیجنے کا منصوبہ تھا ،جسے ناکام بنادیاگیا۔

ایس پی آپریشن کوہاٹ طارق محمود کے مطابق پولیس نے درجنوں کلاشنکوف ،پستول اورہزاروں کارتوس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔

ایس پی آپریشن کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اورآپریشن کے تحت کوہاٹ بھرمیں سیکورٹی سخت کی گئی تھی، ایسے میں آج ایک وین کی تلاشی لی گئی تو اس میں بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق پکڑے گئےاسلحہ میں30 کلاشنکوف ،98 پستول اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں، ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے،اسلحہ پہلے کوہاٹ اورپھر افغانستان بھیجنے کا منصوبہ تھا۔

 

مزید خبریں :