پاکستان
01 مارچ ، 2017

اسلام آباد ہائیکورٹ :چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد ہائیکورٹ :چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری 2010 ءکے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جاری کئے۔

عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو ریونیو ریکارڈ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم تک رسائی کا فیصلہ دیا تھا، جس پر نادرا نے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا ۔

2016 ءمیں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے پولیس کو چیئرمین نادرا کو 3 مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

 

 

مزید خبریں :