پاکستان
01 مارچ ، 2017

آرمی چیف کی پی ایس ایل کی سیکورٹی کیلئےبھرپور تعاون کی یقین دہانی

آرمی چیف کی پی ایس ایل کی سیکورٹی کیلئےبھرپور تعاون کی یقین دہانی

 

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کے لئے فوج کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیلی فون پر پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

جنر ل قمر باجوہ کا کہناتھاکہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئےجو بھی چیزیں درکار ہوں ہمیں بتائی جائیں،فوج کی طر ف سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :