شہر شہر
01 مارچ ، 2017

مانسہرہ :مسافر جیپ کھائی میں گر گئی،7افراد جاں بحق

مانسہرہ :مسافر جیپ کھائی میں گر گئی،7افراد جاں بحق

مانسہرہ میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری،حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے ۔

مانسہرہ کے نواحی علاقہ بکی راٹھی سے شنکیاری جانے والی مسافر جیپ کھائی میں جاگری حادثے میں 2خواتین سمیت 7افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں اورلاشوںو زخمیوں کو کھائی سے نکالا ۔

ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے ،زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شنکیاری منتقل کردیاگیا ہے ۔

 

مزید خبریں :