شہر شہر
01 مارچ ، 2017

 ٹیکسلا:4ہزار قرض ادا نہ کرنے پر 3بچوں کے باپ کو جلادیا گیا

ٹیکسلا میں صرف 4 ہزار قرض نا لوٹانے پر 3 معصوم بچوں کے باپ کو زندہ جلا دیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

تیس سالہ نوجوان عمران کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق عمران کے جسم کا 85 فیصد حصہ جلا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں نوجوان کے والد نے بتایا کہ عمران سلمہ ستارے کے کارخانے میں کام کرتا تھا، اس پر4 ہزار روپے کا قرضہ تھا اور تنخواہ نا ملنے کے باعث وہ قرضہ ادا نہیں کرسکا، جس پر ملزمان نے اسے باندھ کر جلادیا۔

عمران کے والد نے کہا کہ ٹیکسلا پولیس نے ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

 

مزید خبریں :