دنیا
01 مارچ ، 2017

 اوباما اور مشیل کی کتابیں شائع کرنے کا معاہدہ

  اوباما اور مشیل کی کتابیں شائع کرنے کا معاہدہ

اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاؤس نے سابق امریکی صدر بارک اوباما اور اُن کی اہلیہ مشیل اوباما کی ایک ایک کتاب شائع کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بارک اور مشیل اوباما ان کتابوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی اداروں کو وقف کر دیں گے۔

ان دونوں مجوزہ کتابوں کے عالمی اشاعتی حقوق کے لیے گرما گرم نیلامی ہوئی تھی، جس میں سب سے اونچی بولی 60 ملین ڈالر سے زیادہ تھی، یہ کسی بھی امریکی صدر کی مہنگی ترین سرگزشت ہوگی۔

ان کتابوں کا متن اور ٹائم فریم ابھی جاری نہیں کیا گیا، اسی اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاؤس نے سابق صدر بارک اوباما کی پچھلی 3 کتابیں بھی شائع کی ہیں۔

 

مزید خبریں :