کھیل
01 مارچ ، 2017

قذافی اسٹیڈیم، 26 ہزار نشستیں، 16کروڑ85 لاکھ کے ٹکٹ فروخت

قذافی اسٹیڈیم، 26 ہزار نشستیں، 16کروڑ85 لاکھ کے ٹکٹ فروخت

 

قذافی اسٹیڈیم کی 26 ہزار نشستوں کے لیے 16کروڑ85 لاکھ کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ہزارسیٹوں کے لیے 12ہزارروپےکےحساب سے7کروڑ20 لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے، 10ہزار سیٹوں کے لیے 8 ہزار روپےکے حساب سے 8 کروڑ روپے کے ٹکٹ بیچے گئے۔

4 ہزار سیٹوں کے لیے 4 ہزار روپےکےحساب سے ایک کروڑ60 لاکھ روپے کے جبکہ 6 ہزار سیٹوں کے لیے 500 روپے کے حساب سے 5 لاکھ روپےکےٹکٹ بیچے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے، بینکوں میں12ہزار والے چند ٹکٹ فروخت کے لیے موجود ہیں۔

مزید خبریں :