دنیا
01 مارچ ، 2017

شاہ سلمان دورہ انڈونیشیا پر جکارتہ پہنچ گئے

شاہ سلمان دورہ انڈونیشیا پر جکارتہ پہنچ گئے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا بارہ روزہ دورہ انڈونیشیا شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دورے کے موقع پر آج بدھ کو دونوں ممالک کے مابین تجارت اور توانائی کے شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس دوران شاہ سلمان نے انڈونیشی صدر جوکو ودودو سے بھی ملاقات کی۔

جکارتہ پہنچنے پرشاہ سلمان کا استقبال کرنے والوں میں شہر کے مسیحی گورنر باسوکی پورناما بھی شامل تھے، جنہیں آج کل توہین مذہب کے الزامات کا سامنا ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں میں کسی سعودی فرمانروا کی جانب سے انڈونیشیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

مزید خبریں :