شہر شہر
01 مارچ ، 2017

کراچی میں دوران فروری 34 افراد قتل ہوئے

کراچی میں دوران فروری 34 افراد قتل ہوئے

 

ذیشان شاہ...سی پی ایل سی نے فروری میں رپورٹ ہونے والے جرائم کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم جوں کا توں ہے،فروری کے 28 دنوں میں کراچی میں 34 افراد کو قتل کیا گیا۔

سی پی ایل سی کے مطابق 28دن میں ایک ہزارموبائل فون چھین لیے گئے، 13سو موبائل فون چوری ہوئے،95گاڑیاں چوری اور 16چھین لی گئیں۔

فروری میں ساڑھے 16سو سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں اور 134گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔

رینجرز اور پولیس کی کاوشوں سے کراچی میں دہشت گردی کو وارداتوں میں کمی آئی تو جرائم پیشہ عناصر کو کھل کھیلنے کا موقع مل گیا،سی پی ایل سی نے فروری میں جرائم کی وارداتوں کی رپورٹ جاری کردی ۔

گزشتہ ماہ شہر میں ذاتی رنجش اور ٹارگٹ کلنگ نے 34 افراد کو زندگی سے محروم کرڈالا، شہر میں اس دوران چور بھی سرگرم رہے،95 گاڑیاں چوری اور 16 گاڑیاں چھین لی گئیں۔

اسٹریٹ کرمنلز کیلئے موٹر سائیکلیں بھی ہاٹ کیک بنی رہیں، ایک ماہ میں ایک ہزار 662 شہری دو پہیوں کی اس سستی سواری سے بھی محروم کردیے گئےجبکہ 134 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔

موبائل فونز تو ہیں ہی اسٹریٹ کرمنلز کے فیورٹ،28 دنوں میں ایک ہزار 18 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ ایک ہزار 311موبائل فونز چوری ہوگئے، البتہ بھتا خور وں نے فروری میں ہاتھ ذرا ہلکا رکھا اور شہر میں بھتاخوری کی صرف تین وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

مزید خبریں :