پاکستان
01 مارچ ، 2017

درگاہ پر دھمال کے دن لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

درگاہ پر دھمال کے دن لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

 

دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سہون شریف کی درگاہ پر دھمال کے دن لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے، بجلی کی بندش پر وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے،دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے ملیر آسوگوٹھ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اربن ا سپتال کا افتتاح کردیا، 36 بیڈز پر مشتمل اسپتال 4کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میٹرنٹی ہوم کو اپ گریڈ کرکے برنس سینٹر قائم کیا گیا، اب یہ جنرل اسپتال کے طور پر بھی کام کر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاآج اس کا افتتاح کیاہے، اسپتال کی تعمیر پر 4کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف دینے کااعلان بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اور بھی منصوبے ہیں جنہیں مکمل کیا جائے گا، ملیر کو پانی فراہم کرنے کےلیے واٹر بورڈ کی ڈویژن قائم کردی ہے،پورے سندھ میں بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کریں گے۔

مزید خبریں :