پاکستان
01 مارچ ، 2017

سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اراکین پی آئی اے پر برس پڑے

سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اراکین پی آئی اے پر برس پڑے

 

’باکمال‘ لوگوں کی ’لاجواب سروس‘ یا ’خان بس سروس‘؟ سینیٹ قائمہ کمیٹی کے ارکان پی آئی اے پر برس پڑے۔

سینیٹرطاہرمشہدی نے کہا ہےکہ پی آئی اے وہ بس بن گئی جس میں مسافروں کو کھڑا کر کے لے جایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئرلائن اچھی سروس نہیں بلکہ دعائے سفر کی وجہ سے چل رہی ہے،طیاروں کی حفاظت کے لیے بکروں کے صدقے کئے جاتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پی آئی اے کے چیئرمین سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ 51لاکھ روپے میں طیارہ بیچنے والا سی ای او جواب دینے کو تیار نہیں ہے۔

مزید خبریں :