پاکستان
08 مارچ ، 2017

کلبھوشن کے متعلق حقائق سے دنیا کو آگاہ کرینگے: اعزاز چوہدری

کلبھوشن کے متعلق حقائق سے دنیا کو آگاہ کرینگے: اعزاز چوہدری

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے اعترافی بیان پر مبنی معلومات اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو فراہم کی ہیں، اس کے حوالے سے مزید حقائق سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ان کی اولین ترجیح بدلتے ہوئے روشن پاکستان کے تشخص سے امریکی حکومت و عوام کو آگاہ کرنا ہو گا۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ مثبت اپروچ کے ساتھ امریکا جا رہے ہیں، پاکستان کی بدلتی ہوئی صورت حال سے امریکی عوام کو آگاہی ان کی اہم ترجیح ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سارک ممالک جب جاہیں گے، پاکستان سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہو گا۔

مزید خبریں :