خصوصی رپورٹس
14 مارچ ، 2017

آئرلینڈ میں زیرتعلیم کراچی کا نوجوان قتل

آئرلینڈ میں زیر تعلیم کراچی کے علاقے گلشن حدید کا طالب علم26 سالہ شہباز قریشی اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، اہلخانہ کو تاحال میت نہیں مل سکی۔

شہباز قریشی کے والد کے مطابق ان کا بڑا بیٹا تین سال سے ڈبلن ،آئرلینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں زیرتعلیم تھا،اگست میں اس کا ڈپلومہ مکمل ہوجانا تھا۔

والدکے مطابق شہباز 5 مارچ کو اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گیا تھا،واپسی پر اسے اغوا کرلیا گیا، 12 مارچ کومیرے بیٹے کی لاش ڈبلن میں سمندر کنارے ملی۔

والد کا کہنا تھا بیٹے کی میت کی وصولی کے لئےآئر لینڈ کے سفارتخانے کے چکر کاٹ رہا ہوں، ایک ہفتے بعد لاش مل سکے گی، آئرش پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :