صحت و سائنس
14 مارچ ، 2017

پاکستانی پان مصالحے کی بڑھتی فروخت سے امریکامیں تشویش

پاکستانی پان مصالحے کی بڑھتی فروخت سے امریکامیں تشویش

پاکستانی بچوں اور نوجوانوں میں مقبول پان مصالحے نے امریکا میں کھلبلی مچادی، پاکستانی پان مصالحے کی بڑھتی فروخت سے امریکی حکام میں تشویش پھیل گئی۔

میٹھی چھالیہ، سونف اور چھوارے سے تیار کیے گئے پان مصالحے کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے پولیس چیف اس سے بھی ایک اور قدم آگے جانے پر تیار ہیں، ریاست کے ہائی اسکولوں میں پان مصالحے پر پابندی لگانے پر غور ہونے لگاہے۔

ایشیائی نژاد لوگوں کے ساتھ امریکی نوجوانوں میں پان مصالحے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر حکام کے ساتھ امریکی میڈیا بھی حرکت میں آگیا۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں پان مصالحے کو نوجوانوں کے لیے خطرناک ڈرگ قرار دے دیا۔

بعد ازاں پان مصالحے کو خطرناک ڈرگ قرار دینے والے امریکی ٹی وی نے بھی اپنی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا ہے کہ پان مصالحہ منشیات میں شامل نہیں ہے اورقانونی طور پر درآمد کیا گیا ہے۔

امریکی اسٹورز میں باآسانی دستیاب پان مصالحے کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے ایف ڈی اے اور محکمہ زراعت کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔

مزید خبریں :