صحت و سائنس
14 مارچ ، 2017

موزمبیق میں ہیضے کی وبا ، بارہ سو افراد متاثر، دو ہلاک

موزمبیق میں ہیضے کی وبا ، بارہ سو افراد متاثر، دو ہلاک

موزمبیق میں ہیضے کی وبا سے بارہ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس وبا سے اب تک دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

اس مشرقی افریقی ملک کی وزارت صحت نے بتایا کہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موزمبیق کے تیرہ میں سے چار صوبوں میں یہ وبا پھیل چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہیضے کے باعث دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے، تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔

موزمبیق میں مسلسل تیسرے برس ہیضے کی وبا پھیلی ہے۔ سن دو ہزار پندرہ میں وہاں اس مرض کے باعث اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :