دلچسپ و عجیب
16 مارچ ، 2017

چین میں پارکنگ کا نیا سسٹم متعارف کرا دیا گیا

چین میں پارکنگ کا نیا سسٹم متعارف کرا دیا گیا

چین میں پارکنگ کا نیا خود کارسسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت گاڑی کی پارکنگ اور اس کی واپسی خودبخود ہوگی۔

دنیا کے بہت سے ملکوں میں پارکنگ بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے، تاہم چین کے جدید پارکنگ سسٹم سےاس مسئلے سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بس اپنی کار سسٹم کے مخصوص حصے پر لاکر پارک کردیں ،خودکار نظام آپ کو ٹکٹ دے گا اور گاڑی کو زیر زمین مناسب جگہ پارک کردے گا۔

واپسی پر ٹکٹ اسکین کیا جائے گا ،جس کے بعدپارک شدہ جگہ سے آپ کی گاڑی آپ تک پہنچادی جائے گی۔

مزید خبریں :