Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
17 مارچ ، 2017

ایتھوپیا کا نوجوان، انسان یا فوارہ!

ایتھوپیا کا نوجوان، انسان یا فوارہ!

ایتھوپیا کے نوجوان نے 56اعشاریہ36سیکنڈز تک منہ سے فوارے کی مانند پانی اُچھال کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں تو انسانی معدہ ایک لیٹر کی مقدار میں پانی کو اپنے اندر سمیٹ سکتا ہے لیکن ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والا نوجوان پانی کی کئی بوتلیں چند سیکنڈوں میں پی کر نہ صرف منفرد انداز میں منہ سے باہر نکال دیتاہے بلکہ حال ہی میں اپنی اسی صلاحیت کی بدولت اس نوجوان کا نام گینز ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔

کیروبل یلمانامی انوکھا نوجوان پانی کی بوتلیں نہ صرف نہایت کم وقت میں اپنے حلق میں انڈیل لیتاہے بلکہ فوراً ہی معدے میں جمع تمام پانی منہ سے ایک پچکاری کی صورت میں باہر بھی نکال دیتا ہے۔

ایک فوارے کی طرز پر منہ سے پانی کا بلند اسپرے کرتے اس نوجوان نے گینزورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کے سامنے اپنی صلاحیت کا اظہار کیا اور مسلسل 56اعشاریہ 36سیکنڈز تک مسلسل منہ سے پانی اُچھال کر اپنا نام گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کرا دیا۔

Advertisement