دلچسپ و عجیب
17 مارچ ، 2017

اسپین : آگ کے سالانہ میلے ’لاس فلاس ‘کاآغاز

اسپین : آگ کے سالانہ میلے ’لاس فلاس ‘کاآغاز

اسپین میں آگ کے سالانہ میلے لاس فلاس کاآغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس سے فضا روشنیوں سے جگمگا اٹھی۔

صوبے ویلنشیامیں ہونے والے اس میلے میں کئی ملکی اور بین الاقوامی شخصیات کے دیو ہیکل مجسمے تیار کیے گئے ہیں جو فیسٹیول کے دوران آگ کی نذر کردیے جائیں گے۔

فیسٹیول آف فائر کے دوران جہاں ہر طرف لوگ آگ سے بلاخوف و خطر کھیلتے نظر آئے وہیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی مکمل چوکنا اور مستعد ہے ۔

مزید خبریں :