انٹرٹینمنٹ
17 مارچ ، 2017

’ٹرانسفارمرز؛ دی لاسٹ نائٹ‘ کا دھواں دار ٹریلر

’ٹرانسفارمرز؛ دی لاسٹ نائٹ‘ کا دھواں دار ٹریلر

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ٹرانسفارمرز فائیو’ ٹرانسفارمز:دی لاسٹ نائٹ‘کادھواں دار نیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

ہالی وُڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن ،ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی اس سیریزکے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر،ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت23جون کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :