انٹرٹینمنٹ
17 مارچ ، 2017

شاہ رخ کے ڈرائیور نے صحافی پرگاڑی چڑھا دی

شاہ رخ کے ڈرائیور نے صحافی پرگاڑی چڑھا دی

لانگ ڈرائیوکے شوقین کنگ خان مشکل میں پھنس گئے، شاہ رخ خان کے ڈرائیور نے گاڑی فوٹو گرافی کرتے صحافی پر چڑھا دی۔حادثے میں صحافی کی ٹانگ شدید زخمی ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر میں داخل ہو رہے تھے کہ صحافیوں نے انہیں گھیر لیا،ڈرائیور کی غفلت سے گاڑی ایک صحافی پر چڑھ گئی جس سے اس کی ٹانگ شدید زخمی ہو گئی۔

حادثے کے بعد شاہ رخ خان نے فوری طور پراپنے باڈی گارڈ کو صحافی کو اسپتال لے جانے کی ہدایت دی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت شاہ رخ خان بار بار صحافی کو دلاسا دے رہے تھے ۔شاہ رخ خان نے اپنے ذاتی ڈاکٹر کو بھی صحافی کا علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔

مزید خبریں :