Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
18 مارچ ، 2017

فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا ٹوکیو میں پریمیئر

فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا ٹوکیو میں پریمیئر

نامور ہولی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کاٹوکیو میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

مداحوں نے فلم کی کاسٹ کا بھرپور استقبال کیا اور ستاروں کے ساتھ سیلفیاں لیتے اور ان سے آٹو گراف لیتے دکھائی دئیے۔ہدایتکارروپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ۔اس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھوم رہی ہے، جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔

اب اس کا سامنا کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کی انوکھی دنیا میں موجود روبوٹس کی خطرناک ترین مصنوعی ٹیکنالوجی سسٹم سے ہوتا ہے، جس نے زیرِ اثر مشینوں پر قابو پانے کیلئے اسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ایوی ایریڈ اور اسٹیون پال کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار میں اسکارلیٹ جانسن دکھائی دیںگی، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل پٹ، پیلاؤ ایسبیک، ٹکیشی کیٹانو،چِن ہان، لیزورس لیٹورے اور جولیٹ بینوچی شامل ہیں۔

ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن ، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

 

Advertisement