کھیل
18 مارچ ، 2017

بنگلہ دیش سے دورئہ پاکستان پر بات جاری ہے، پی سی بی چیئرمین

بنگلہ دیش سے دورئہ پاکستان پر بات جاری ہے، پی سی بی چیئرمین

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نےپی سی بی مختلف کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے بھرپور تیاری کی ہے اور میر ی نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین اپنی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ قومی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

جمعے کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دورا نہوں نے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کےلئے ان کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

شہر یار نے بتایا کہ ابھی پتہ نہیں ہے کہ آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون ہوگا ۔ اگلے دوماہ میں ہونے والے آئی سی سی کے دو اجلاس میں بگ تھری کے خاتمہ پر پیش رفت ہوگی اور پی سی بی اس سلسلہ میں اپنا موقف آئی سی سی کو دے چکی ہے۔

ششانک منوہر کے استعفی سے بگ تھری کے خاتمہ کے حوالے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بگ تھری کے خاتمہ کے معاملہ میں پہلے ہی معاملات پر پیش رفت ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :