-----

ڈیرہ غازی خان :رینجرز سے فائرنگ کاتبادلہ، 2 ملزم زخمی

Dara Ghazi Khan Ranger Say Firing Ka Tabidala 2 Mulzim Zakhmi

ڈیرہ غازی خان میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے، دونوں ملزمان کو رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق تونسہ بائی پاس کے قریب رینجرز نے موٹرسائیکل پر سوار2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، دونوں افراد نے رکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہونے کی کوشش کی، رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کردی، جس سے دونوں ملزمان جاوید اور امجد زخمی ہوگئے ۔

زخمی ہونےوالےدونوں ملزمان رینجرزکی تحویل میں ہیں۔