بورے والا :باپ کی بچوں کوتیزدھارآلےسےقتل کرکےخودکشی

Boray Wala Baaap Ki Bacchon Ko Taiz Dhaar Alay Say Qatal Ker Kay Khood Kashi

بورےوالا کے نواحی گاؤں 503 ای بی کے ایک گھر سے ایک باپ سمیت 2 بچوں کی نعشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق باپ نے گھریلو ناچاکی کے باعث تیز دھار آلے سے اپنے2 معصوم بچوں کے گلے کاٹ کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

محمد خالد کے بدقسمت معصوم بچوں زین اور احسان کی عمریں 7 اور9 برس تھیں، محمد خالد کی اپنی بیوی تسلیم اختر گھریلو جھگڑے پر روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی اور اس نے لاہور کی عدالت میں بچوں کے حصول اور طلاق کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

نوٹس موصول ہونے پر محمد خالد نے گزشتہ روز بیوی سے صلح کی کوشش بھی کی ،لیکن اس کے انکار پر اس انتہائی اٹھاتے ہوئے اپنا اور بچوں کی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔

آج صبح اس کے بھائی کے گھر والے ان کو ناشتہ دینے کے لئے پہنچے تو اس کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا اور جواب نہ آنے انہوں نے دروازے توڑ کر دیکھا تو ایک کمرے میں باپ اور بیٹوں کی نعشیں خون میں لت پڑی تھیں ۔

پولیس نے موقع سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا واقعہ کی فوری اطلاع پولیس کو کر دی گئی جس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا ۔