کھیل
18 مارچ ، 2017

میچ فکسنگ کرنے والے پاکستان کی بد نا می کا باعث بھی بنے

میچ فکسنگ کرنے والے پاکستان کی بد نا می کا باعث بھی بنے

ٹیسٹ کر کٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کر نے والے کھلاڑ یو ں کو رولز کے مطابق سخت سزادینی چاہیے،کھلاڑیوں نے نہ صر ف اپنی عز ت کو داؤ پر لگا یا بلکہ پاکستان کی بد نا می کا باعث بھی بنے ۔

میڈ یا سے بات چیت میں ٹیسٹ کر کٹر سعید اجمل نے کہا کہ پی ایس ایل دبئی میں نہیں بلکہ توقع رکھنی چاہئےکہ آ نے والا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں جن لوگوں پر میچ فکسنگ کے الز ا ما ت ہیں یا جنہو ں نے جواریو ں سے رابطے کیے اس سے ملک کی بد نا می ہو ئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور سلیکٹرز کی جانب سےچانس کےمنتظر ہیں ۔

 

مزید خبریں :