دلچسپ و عجیب
18 مارچ ، 2017

کینیڈا، نوجوان کا غباروں پرپرواز کا مظاہرہ

کینیڈا، نوجوان کا غباروں پرپرواز کا مظاہرہ

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن یہی شوق بعض اوقات مہنگا بھی پڑ جاتا ہے۔ ایک کینیڈین نوجوان کو گیس کے غباروں کے ذریعے آسمان پر اڑنے کا شوق مہنگا پڑا گیا ۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے پلاسٹک کی ایک عام سی کرسی سے 120گیس کے غباروں کو منسلک کیا اور کرسی پر بیٹھ کرکئی فٹ اونچائی تک آسمان پر اُڑتے ہوئے ایڈونچر کا شوق پورا کیا،جواس نوجوان کے گلے پڑ گیا اور اُسے اپنی اس کرتب بازی پر تقریباَ26 ہزار ڈالر کا جرمانہ دینا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق 27سالہ اس نوجوان نے 2015ءمیں ہیلیم گیس سے بھرے غباروں کے ذریعے یہ اسٹنٹ پیش کیا تھا اوراس خطرناک کرتب اور غلط لینڈنگ کی وجہ سےاس کو نہ صرف عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا اوربھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا ۔

مزید خبریں :