کاروبار
18 مارچ ، 2017

ایک ہفتے میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے میں سونے اور خام تیل کی  قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونا 27 ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں 29 سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

امریکی مرکزی بینک کی جانب سے گذشتہ ہفتے شرح سود میں پچیس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ،جس سے امریکہ میں شرح سود صفر اعشاریہ 75 سے 1 فیصد کے رینج میں آگیا ۔

اس اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ خام تیل اور سونے کے سودوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 1230 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور خام تیل کے سودے 29 سینٹس اضافے سے 48 ڈالر 78 سینٹس فی بیرل پر بندہوئے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار امریکی معیشت کے آنے والے اعداوشمار پر محتاط نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ سے کموڈیٹی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں :