شہر شہر
19 مارچ ، 2017

بھکر :بس،رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر،7افرادجاں بحق

بھکر :بس،رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر،7افرادجاں بحق

بھکرمیں مسافر بس ،رکشہ اور موٹر سائیکل سے ٹکرا نے کے حادثے میں بچی اور خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی 9 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھکر کے علاقے انگرا کے قریب راولپنڈی جانے والی مسافر بس نے موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹکر مار دی،حادثہ میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ،لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دریا خان متنقل کیاگیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، جسکے بعد حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باقی 9 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :