کھیل
19 مارچ ، 2017

اسپاٹ فکسنگ : 5 کھلاڑیو ں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنیکا فیصلہ

اسپاٹ فکسنگ : 5 کھلاڑیو ں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنیکا فیصلہ

ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران 5 مشتبہ کھلاڑیو ں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے نے پانچ مشتبہ کھلاڑیوں محمد عرفان، شاہ زیب حسن ، خالد لطیف ، شرجیل خان اور ناصر جمشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وزارت داخلہ سے سفارش کردی۔

جیو نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ان مشتبہ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان اور تفتیشی افسر شاہد حسن کی طرف سے کی گئی ہے اور اس ضمن میں انکی طرف سے لکھا گیا مراسلہ وزار ت داخلہ کو موصول بھی ہوگیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مذکورہ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل پر 48 گھنٹو ں کےد وران شامل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :