دنیا
19 مارچ ، 2017

مصری صدر اوائل اپریل میں امریکا کا دورہ کریں گے

مصری صدر اوائل اپریل میں امریکا کا دورہ کریں گے

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران امریکا کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین برس سے زیادہ عرصہ قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد مصری صدر عبدالفتاح السیسی اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران امریکا کا پہلا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

جون 2014میںصدارت سنبھالنے والے سابق فوجی افسر السیسی کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت نہیں دی تھی، تاہم نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں واشنگٹن مدعو کیا ہے۔

اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو صدر کے عہدے سے زبردستی الگ کرنے کے ایک سال بعد السیسی نے صدر کا منصب سنبھالا تھا۔

مزید خبریں :