دنیا
19 مارچ ، 2017

جرمنی کو نیٹو کی بڑی رقوم دینا ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

جرمنی کو نیٹو کی بڑی رقوم دینا ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ جرمنی کو نیٹو کی بڑی رقوم دینا ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مارکل سے ملاقات کے ایک دن بعد ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرمنی کو نیٹو کی بڑی رقوم دینا ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ نیٹو اور امریکا جرمنی کے دفاع کے لیے بھاری اخراجات کر رہے ہیں اور جرمنی اس حوالے سے نیٹو اور امریکا کا بھاری رقم کا مقروض ہے۔ ٹرمپ نے ایک دوسرے ٹوئٹر پیغام میں یہ بھی لکھا کہ جھوٹی خبروں کے ذریعے آپ نے جو کچھ بھی سنا ہو، لیکن میری چانسلر میرکل کے ساتھ ملاقات بہت اعلیٰ رہی۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز میرکل اور ٹرمپ کے مابین وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں کے مابین اختلافات کافی نمایاں تھے۔

مزید خبریں :