شہر شہر
19 مارچ ، 2017

یونس اعجاز کی ادبی خدمات پرمقالہ،طالب علم کو ایم فل کی ڈگری جا ری

یونس اعجاز کی ادبی خدمات پرمقالہ،طالب علم کو ایم فل کی ڈگری جا ری

راجہ زاہد اختر خانزادہ... معروف شاعر سید یونس اعجاز کی شعری خدمات کا تجزیانی مطالعہ کر کے ان کی ادبی اور شعری خدمات پر تحقیقی مقالہ لکھنے پر پاکستان کی الخیر یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس واقع آزاد جموں کشمیر بھنمبر نے پاکستانی طالب علم عبدالنوید کو ایم فل اردو کی ڈگری جاری کر دی ۔

طالب علم مقالہ نگار گجرانوالہ کے کالیج میں اردو کے لیکچرار ہیں، انہوں نے شاعر سید یونس اعجاز کی شعری خدمات پر تجزیاتی مقالہ 2012میں شروع کیا اور مسلسل پانچ سال تک انہوں نے اس پر باریک بینی سے تحقیقات کی اور 450صفحات پر مشتمل مقالہ کو انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جمع کرایا جہاں مقالہ کو بہترین قرار دیتے ہوئے ان کو ایم فل اردو کی ڈگری جاری کر دی ۔

مقالہ نگار طالب علم عبدالنوید یونیورسٹی کے رول نمبرA2,1090کے تحت ایم فل کے امتحان میں شرکت کی تھی۔معروف شاعر یونس اعجاز امریکا کے وہ پہلے پاکستانی امریکی شاعر بن گئے جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ، انکا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈیلس سے ہے اور انہیں اردو،فارسی اور عربی زبان میں بھرپور عبور حاصل ہے جبکہ ان کے پانچ شعری مجموعہ کلام جس میں اڑان ٹوٹےپروں کی ،ارمغان اعجاز،سورج مٹھی میں،چٹکی بھر دھوپ،چاند چہروں کے تعاقب میں نام کی کتابیں شامل ہیں۔

ڈیلس کی ادبی ،سیاسی ،سماجی انجمنوں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیلس اور امریکا کے شعراء کی خوشی قسمتی ہے کہ امریکا کے شاعر یونس اعجاز کی شعری خدمات کا تجزیہ اور ان کے کلام پرتحقیقات کرنے پر پاکستانی یونورسٹی نے طالب علم کو ایم فل اردو کی ڈگری جاری کی ہے اس طرح یہ اعزاز نہ صرف سید یونس اعجاز بلکہ ڈیلس کی کمیونٹی اور امریکہ کے اردو شاعروں کیلئے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔

مزید خبریں :