دنیا
20 مارچ ، 2017

سعودی عرب کے کئی شہر غبار آلود موسم کی لپیٹ میں

سعودی عرب کے کئی شہر غبار آلود موسم کی لپیٹ میں

دنیابھر کی طرح سعودی عرب کے موسم میں بھی تبدیلی آرہی ہے، جدہ ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ریجن اور کئی شہر غبار آلود موسم کی لپیٹ میں ہیں۔آج صبح سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور برف باری بھی ہوئی۔

سعودی شہروں بیشہ،شقراء،بریدہ قصیم،مکہ مکرمہ،جیزان اور حرمین شاہراہ پر حدنظر صفر رہا جس سے مختلف مقامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

بیشتر مقامی اور غیر ملکی اپنے گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے کیونکہ کھانسی، حلق کی تکالیف اور سانس و دمہ کے مریض فوری طبی امداد کیلئے مختلف کلینک پہنچے ہیں۔

دمام میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے۔

مدینہ منورہریجن،حائل،تبوک، الجوف میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ گروغبار کاطوفان جاری رہا۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیرملکیوں کو خبردار کیاہےکہ سانس کی تکلیف والے مریض بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب وزارت تعلیم نے آج تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :