صحت و سائنس
20 مارچ ، 2017

بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے آٹزم کی قبل ازوقت تشخیص ممکن

بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے آٹزم کی قبل ازوقت تشخیص ممکن

طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا بلڈ ٹیسٹ وضع کرلیا ہے جس کے ذریعے آٹزم جیسی بیماری کی کئی سال قبل تشخیص کی جاسکے گی ۔

ٹیسٹ کی اہم بات یہ ہے کہ اس سے 98 فیصد درستی سے مرض کی قبل از وقت شناخت کی جاسکتی ہے ۔

نیویارک پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق یہ ٹیسٹ انسانی خون میں بعض حیاتیاتی مارکر کو نوٹ کرتے ہوئے اس مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آٹزم کا مرض بتدریج خون کے میٹابولزم پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے بچوں میں فولیٹ ڈپینڈنٹ وَن کاربن میٹابولزم (ایف او سی ایم) تبدیل ہوجاتا ہے، تاہم اب اس تبدیلی کو خون کے ٹیسٹ کے ذریعے پہلے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ بچوں کی غذائی ضروریات میں ایف او سی ایم کو تبدیل کرکے انہیں اس مرض سے بچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

 

مزید خبریں :