پاکستان
20 مارچ ، 2017

وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، رانا ثناء

وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، رانا ثناء

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی عجب کرپشن کی غضب کہانی چھپانے کے لیے پروپیگنڈا کر رہی ہے ، وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا خواب دیکھنے والے ریلو کٹوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ اور تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے بوریا بستر گول ہوتا نظر آرہا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جنازہ نکلنے کی بات کرنا سپریم کورٹ کی توہین ہے۔

رانا ثناء اللہ نے چیلنج دیا کہ اگر پنجاب میں کوئی حکومتی میگا کرپشن کا اسکینڈل ہے تو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں ۔شرجیل میمن پر پانچ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ ان کا حال چور مچائے شور والا ہے۔

ن لیگ کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ انہیں سندھ سے پیپلزپارٹی اور خیبر پختون خوا سے تحریک انصاف کا بوریا بستر گول ہوتا نظر آرہا ہے۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران میڈیکل اسٹور میں قتل ہونے والے سیکیورٹی گارڈ نے بہادری کا ثبوت دیا ۔ بغیر گولیوں کے بندوق تھمانے والی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :