پاکستان
20 مارچ ، 2017

پاکستان پانی پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پانی پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا ،بھارت انڈس واٹر کمشنر کی سطح پر بات چیت کیلئے مذاکرات کی میز پر آگیا، اس کاخیر مقدم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ گیا رہ اپریل سے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی زیر نگرانی کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر بھی پاک بھارت سیکریٹری پانی و بجلی کی سطح کے مذاکرات ہوں گے ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ خوشی ہے کہ بھارت پانی کے تنازعات کے حل کیلئے بالآخر مذاکرات کی میز پر آگیا ،کشن گنگا پن بجلی منصوبے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہے اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں،رتلے منصوبے پر بھی پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے ،پاکستان اور بھارت کےدرمیان آبی تنازعات پر بات چیت میں عالمی بینک اورا مریکا نے کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں ۔

مزید خبریں :