کھیل
20 مارچ ، 2017

عرفان اور خالد لطیف ایف آئی اے میں پیش، بیان ریکارڈ

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں ایف آئی اے متحرک ہوگئی ۔ پانچ کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ،محمد عرفان اور خالد لطیف ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے جبکہ خالد لطیف نے بیان ریکارڈ کرادیاہے ۔

ناصر جمشید کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے ۔کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹاایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل پانچوں کھلاڑیوں خالد لطیف، شرجیل خان، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ سے متعلق تحقیقات اور سوالات کیلئے طلب کیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے پانچوں کھلاڑیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران منظر عام پر آنے والے اسکینڈل میں جن چار کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سے تین کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کا تعلق مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔

مزید خبریں :