پاکستان
20 مارچ ، 2017

نادرا دفاتر کیلئے عمارت کرائے پر نہیں لیں گے، وزیر داخلہ

نادرا دفاتر کیلئے عمارت کرائے پر نہیں لیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ چوہدری نثارنے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ نادرا دفاتر کے لئے کوئی بھی عمارت کرائے پر حاصل کرنے کی بجائے اپنی عمارت کی تعمیر کو ترجیح دی جائے۔

وزیرداخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ نادرا کی اپنی عمارتوں کے قیام کے لئے سرکاری زمینوں کی نشاندہی کی جائے اور عمارتوں کی تعمیر کے لئے مرحلہ وار بلڈنگ پلان ترتیب دیا جائے۔

اجلاس میں برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات اور دورے کے دوران امیگریشن، کاؤنٹر ٹریر ازم اور ہیومن ٹریفکنگ جیسے مختلف امور میں تعاون کے فروغ کے لئے ممکنہ دو طرفہ معاہدوں پر غور کیا گیا۔

مزید خبریں :