پاکستان
20 مارچ ، 2017

فاروق ستار، عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور ملک مخالف تقاریر سے متعلق دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کو اشتہاری قرار دے دیا، دیگر پانچ مقدمات میں ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار اور عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور ملک مخالف تقاریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیت مزید سات ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

اشتہاری قرار دئیے جانے والے ملزمان میں ذاکر قریشی، اسلم خان آفریدی، عارف خان اور دیگر شامل جبکہ عدالت نے پانچ مقدمات میں ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار اور عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ مقدمے میں تفتیشی افسر کا بیان بھی ریکارڈ بھی کیا گیا۔

تفتیشی افسرنے بیان میں ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے مگر ملزمان فرارہوگئے۔

عدالت نے مقدمےمیں گرفتار 10 کارکنان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ دیتے ہوئے چار ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو دو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات درج ہیںجبکہ عدالت نے چھ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مزید خبریں :