شہر شہر
20 مارچ ، 2017

کرپشن کیخلاف حالیہ کاروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا، غلام قادر تھیبو

کرپشن کیخلاف حالیہ کاروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا، غلام قادر تھیبو

چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ حالیہ کاروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

چیئرمین اینٹی کرپشن نے بدین اور مٹھی کے دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے سے ملاقات کی، انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ بغیر کسی خوف کے کرپشن کے خلاف کاروائی کریں۔

غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ صحت ، تعلیم اور محکمہ خوراک کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں جن پر جلد کارروائی ہوگی۔

 

مزید خبریں :