Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
20 مارچ ، 2017

کرکٹ کو کفر قرار دینے سے معاملات خراب ہوئے، اعتزاز احسن

کرکٹ کو کفر قرار دینے سے معاملات خراب ہوئے، اعتزاز احسن

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جب سے ہم نے کرکٹ کو کفر قرار دیا تب سے معاملات خراب ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ ضیاءالحق کے دور میں یہ معاملہ بگڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تفریح کی دشمن قوم ہیں، لڑکیوں کے کھیل کی بھی اتنی ہی اہمیت ہونی چاہیے جتنی لڑکوں کی ہے، کوہ پیما ثمینہ بیگ نے بھی بلند ترین چوٹیاں سر کیں۔

سینیٹراعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سال کا بجلی کا ٹیرف جاری کر دیا۔

Advertisement