پاکستان
20 مارچ ، 2017

نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی پلان نہ بنایا جائے ، ثروت اعجاز

نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی پلان نہ بنایا جائے ، ثروت اعجاز

ثروت قادری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی پلان نہ بنایا جائے ، 400 گرفتار دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے ، مفرور گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے ۔

سنی تحریک کے تحت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ن لیگ اور جماعت اہلسنت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزارات جلد کھولے جائیں، سیکیورٹی کے لیے رضاکار دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ اوقاف کے کرپٹ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، مزارات جلد کھولے جائیں، سیکیورٹی کے لیے رضاکار دینے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :