Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
20 مارچ ، 2017

لندن :59قیراط کا نایاب گلابی ہیرا نمائش کیلئے پیش

لندن :59قیراط کا نایاب گلابی ہیرا نمائش کیلئے پیش

لندن میں59قیراط کا نایاب گلابی ہیرا نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا،گلابی ہیرا آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں نیلام کیا جائے گا، جس کی ریکارڈ قیمت لگنے کی توقع ہے۔

برطانوی دار الحکومت لندن میں 59اعشاریہ 60 قیراط کا نایاب گلابی ہیرا نیلامی سے قبل نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

دی پنک اسٹار نامی یہ گلابی ہیرا دنیا کے سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے جسے آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس ہیرے کی قیمت تقریباً 60ملین امریکی ڈالر ہے جسے 4اپریل کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ منتظمین اس کی ریکارڈ قیمت لگنے کی توقع کررہے ہیں۔

Advertisement